• تازہ ترین

    ہفتہ، 22 مئی، 2021

    پاکستان کے تعلیمی ادارے 24 مئی 2021 سے کھول دیئے گئے ۔اعلان ہو گیا

     پاکستان کے تعلیمی ادارے 24 مئی 2021 سے کھول دیئے گئے ۔اعلان ہو گیا



    ہفتہ کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی )نے کہا ۔کہ سوموارسے 24 مئی 2021 کم کورونا وائرس والے اضلاع میں (جہاں شرح 5 فیصد سے کم )صوبائی حکام تعلیمی ادارے دوبارہ کھول سکتے ہیں۔

    تاہم ، این سی او سی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر نے کہا کہ ایسے اضلاع جہاں کورونا وائرس مثبتیت کا تناسب بہت زیادہ ہے ۔وہاں تعلیمی ادارے 24 مئی کو دوبارہ نہیں کھولنا چاہئے۔ اس سےپہلے فیصلہ ہو چکاتھا۔کہ ان سکولوں یا تعلیمی اداروں کو 6 جون تک بند رکھ کر 7 جون کو فیصلہ کیا جائے گا۔

    این سی او سی نے اسکولوں کو دوبارہ 5٪ مثبتیت کا تناسب مقرر کیا ہے۔تاکہ ان سکولوں کو کھولا جائے جن علاقوں میں شرح 5 فیصد سے کم ہو۔ اگر کسی ضلع میں انفیکشن کی شرح حد سے زیادہ ہے ۔وہاں کے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے سے روک دیا گیا ہے۔

    یہ بھی کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے دوبارہ 7 جون کو کھول سکتے ہیں یا نہیں ۔اس بارے میں فیصلہ لیا جائے گا۔جب کہ 5فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں ان کو کھول دیا جائے۔

    وفاقی وزارت تعلیم نے ایک دن پہلے ہی یہ اعلان کیا تھا کہ سندھ کے 12 اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رکھے جائیں گے ۔کیونکہ ان اضلاع میں 5 فیصد سے زیادہ مثبت کورونا وائرس کا تناسب ہے۔

    ایک بیان میں یہ بھی محکمہ تعلیم نے کہا ہے ۔ کہ ​​دادو ، بدین ، حیدرآباد ، سکھر ، امشورو ، شہید بینظیر آباد ، اور کراچی کے تمام اضلاع شامل ہیں۔

    مزیدپڑھیے۔  وزیر تعلیم شفقت محمود کا تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سےحالیہ بیان سامنے آ گیا۔

    پورے اسلام آباد  میں وفاقی وزارت تعلیم نے یہ بھی کہا ہے۔ کہ تمام تعلیمی ادارے دارالحکومت میں بند رہیں گے۔

    یہ بھی تازہ بیان جاری ہوا ہے۔کہ 52 اضلاع پاکستان کےجن میں کرونا کا تناسب زیادہ ہے۔ اس میں آزاد جموں و کشمیر کے چار اضلاع پونچھ ، مظفرآباد ، سدھنوت اور   باغ بھی شامل ہیں۔ لہذ اتمام تعلیمی ادارے 6 جون تک ان اضلاع میں بند رکھے جائیں گے۔

    کوئٹہ بلوچستان میں بھی کرونا کا تناسب بہت  زیادہ ہے۔

    پنجاب کے اضلاع   بہاولپور ۔ اٹک ۔ بھکر ۔فیصل آباد ۔ گوجرانوالہ ۔ ڈیرہ غازیخان ۔ گجرات ۔ خوشاب ، لاہور ۔خانیوال ، لیہ ۔میانوالی ، ملتان ۔ مظفر گڑھ ۔ لودھراں ۔اوکاڑہ ، راولپنڈی۔ سرگودھا، رحیم یار خان  ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ۔

      14 اضلاع کے پی میں بھی بہت زیادہ حساسیت کا تناسب ہے ۔ ان میں بنوں ، بونیر ، ایبٹ آباد ، چارسدہ ، اپر دیر ، لوئر دیر ،  ہری پور ، کرم ، مردان ، کوہاٹ ،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور اور سوات ہیں ۔ اور اسی طرح یہاں کے تعلیمی ادارے بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    ایک تبصرہ شائع کریں

    Item Reviewed: پاکستان کے تعلیمی ادارے 24 مئی 2021 سے کھول دیئے گئے ۔اعلان ہو گیا Rating: 5 Reviewed By: علمی لاگ
    Scroll to Top