• تازہ ترین

    ہفتہ، 3 اپریل، 2021

    ڈسپیریٹی الاونس ریڈکشن حکومتی خزانے پر سرا سربوجھ ہے۔بیوروکریسی

     ڈسپیریٹی الاونس ریڈکشن حکومتی خزانے پر سرا سربوجھ ہے۔بیوروکریسی

    disparity reduction allowance


    لاہور(دنیا نیوز) آج کی خبر سرکاری ملازمین کے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس پنجاب کے بارے میں ہے۔جس میں اضافہ کے لیے صوبہ بھر کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں ان تمام ملازمین کا یہ کہنا ہے کہ ایک پاکستان میں دو قوانین کیوں ہیں۔ کیونکہ فیڈرل ملازمین کو گزشتہ ماہ احتجاج کر نے پر ہی ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ لیکن تمام صوبائی حکومتیں یہ الاونس دینے سے گریز کر رہی ہیں۔

    اسی طرح بلوچستان میں بھی ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔ جب کہ پنجاب کے ملازمین نے 24 مارچ کو لاہور سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیا۔ پھر راجہ بشارت سے مذاکرات اور چیف منسٹر کی سمری تک 10 دن کی مہلت دی گئی تھی ۔اب جب کہ 5 اپریل کو یہ مہلت بھی ختم ہو رہی ہے اور ملازمین کہ رہے ہیں کہ اگر فنانس ڈیپارٹمنٹ نے 5 اپریل تک نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا تو وہ 6 اپریل کو دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔

    مزید پڑھیے۔ پے اینڈ پنشن کمشن سفارشات۔ سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہ اور پنشن خوشخبری سنا دی 

     جب کہ پنجاب کی حکومت صرف کمیٹیاں بنانے پر زور دے رہی ہے۔ اور بیوروکریسی بھی ملازمین کے خلاف بات کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دے رہی ہے کہ تنخواہ میں اضافہ حکومتی خزانے پر بوجھ ہے۔  

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    ایک تبصرہ شائع کریں

    Item Reviewed: ڈسپیریٹی الاونس ریڈکشن حکومتی خزانے پر سرا سربوجھ ہے۔بیوروکریسی Rating: 5 Reviewed By: علمی لاگ
    Scroll to Top