• تازہ ترین

    جمعرات، 11 مارچ، 2021

    بارشیں ہی بارشیں۔موسم نے نیا رخ لے لیا۔ سردی میں پھر اضافہ

     بارشیں ہی بارشیں۔موسم نے نیا رخ لے لیا۔ سردی میں پھر اضافہ



    موسم پھر سے سرد ہو گیا۔ بارشیں شروع ہو گئیں اور اس رواں ہفتے بارشیں رہیں گی۔ یہ ہفتہ جو 8 مارچ سے شروع ہوا اور 9 مارچ کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے گردونواح میں بارش رہی۔دن بھر یہ سلسلہ جاری رہا۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان، مری اور خیبر پختونخواہ میں وقفے وقفے سے بارش شروع رہی اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ بھی جاری رہا۔آج 11 مارچ کو بھی ملک بھر میں شدید بارشیں شروع ہو گئی ہیں جب کہ کہیں کہیں اولے بھی پڑے۔

    جب اولے پڑے تو کسانوں نے اللہ سے دعائیں کیں اور اولے بند ہونے پر ان کی جان میں جان آئی کیوں کہ ان دنوں گندم کی تیاری ہو چکی ہے اس لیے یہ دن کسانوں کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

    مزید پڑھیے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود کا تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سےحالیہ بیان سامنے آ گیا۔

    پہاڑوں پر برف باری سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ سوات ،بنوں ،اپر اور لوئر دیر میں برف باری سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    اب آنے والے دنوں میں اتوار تک موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخواہ ، پنجاب، اور بالائی علاقوں میں بھی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    ایک تبصرہ شائع کریں

    Item Reviewed: بارشیں ہی بارشیں۔موسم نے نیا رخ لے لیا۔ سردی میں پھر اضافہ Rating: 5 Reviewed By: علمی لاگ
    Scroll to Top