• تازہ ترین

    ہفتہ، 13 مارچ، 2021

    پے اینڈ پنشن کمشن سفارشات۔ سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہ اور پنشن خوشخبری سنا دی

     پے اینڈ پنشن کمشن سفارشات۔ سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہ اور پنشن خوشخبری سنا دی 



    اسلام آباد : نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے بڑی باتیں کی جا رہی ہیں ۔ ملازمین کو بھی اس سال حکومت سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔ کیونکہ پچھلے بجٹ میں بھی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ اب پے اینڈ پنشن کمشن نے اپنی سفارشات تیار کر لی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ نے باقی سب ملازمین کی طرح کم تنخواہ دار ملازمین کو بھی باقی ملازمین کے برابر تنخواہیں کر کے فرق ختم کرنے پر کام جاری ہے۔ اسی طرح نیا سٹرکچر بنانے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

    پے اینڈ پنشن نے ملازمین کی مراعات جاری رکھنے کی سفارش کی ہے۔ جب کہ پنشن کے بڑھتے اخراجات پر ان کو تحفظات ہیں اور حکومتی اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں۔

    مزید پڑحیے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود کا تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سےحالیہ بیان سامنے آ گیا۔

    اس کے علاوہ خزانہ کا محکمہ پے اینڈ پنشن کمشن کی سفارشات پر غور کرے گا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی ان سفارشات کو شامل کیا جائے گا۔

    تا ہم فیڈرل لیول پر سرکاری ملازمین کو ریلیف 25٪ تنخواہ میں اضافہ کی صورت میں دیا گیا ہے۔ جس میں گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو فائدہ ہو گا۔جب کہ صوبائی ملازمین کے لیے صرف وعدہ ہی کیا گیا ہے اور ابھی تک کسی قسم کے اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    ایک تبصرہ شائع کریں

    Item Reviewed: پے اینڈ پنشن کمشن سفارشات۔ سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہ اور پنشن خوشخبری سنا دی Rating: 5 Reviewed By: علمی لاگ
    Scroll to Top