• تازہ ترین

    بدھ، 10 فروری، 2021

    حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کے لیےبنیادی تنخواہ کا 25فیصدتنخواہ بڑھانے کا اعلان

    حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کے لیےبنیادی تنخواہ کا 25فیصدتنخواہ بڑھانے کا اعلان

    25% salary increase in budget 2021

    اسلام آباد(نیوز رپورٹر) آج کی بڑی خبر جس میں حکومت کی طرف سے 25فیصد تنخواہ بڑھانے کا اعلان کیا گیا۔ آپ کو پتہ ہو گا کہ کچھ دنوں سے حکومت اور ملازمین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

    سرکاری ملازمین نے 10فروری کو اسلام آباد ڈی چوک دھرنے کا اعلان کیا تو کابینہ میں حل چل مچ گئی اور کابینہ نے وزراء پر مشتمل ایک کمیٹی بنا دی جس میں شیخ رشید وزیرداخلہ ، علی محمد خان اور وزیر دفاع شامل تھے۔ لیکن مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے۔

    مذاکرات میں نا کامی اس وجہ سے ہوئی کیونکہ حکومت گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے 25فیصد بیسک پے پر جب کہ کل 40فیصد دینا چاہتی ہے جب کہ ملازمین یہ چاہتے ہیں کہ تمام ملازمین کی تنخواہ بڑھائی جائے اور بیسک پے پر 40فیصد ہی بڑھائی جائے۔

    مزید پڑھیے۔پاکستان کے بجٹ 2021 میں سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں میں اضافہ کی اپ ڈیٹ

    اس طرح مذاکرات میں نا کامی کے بعد آج 10 فروری کو ملازمین نے ڈی چوک جمع ہونا تھا۔ اور صبح جمع بھی ہو گئے۔لیکن ان کی قیادت کو رات کی تاریکی میں گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح عینی شاہدین کے مطابق جب اعلیٰ قیادت کی رہائی اور نعرے بازی شروع ہوئی اور ملازمین نے پیش قدمی کی تو پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے کچھ ملازمین زخمی بھی ہوئے۔

    مزید پڑھیے۔ملک بھر میں احتجاج کریں گے اب صبر کرنا بہت مشکل ہے ۔بڑا اعلان کر دیا گیا۔ 

    بہت سے ملازمین کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ لیکن سرکاری ملازمین کے حوصلے بلند ہیں اور دھتنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    جبکہ دوسری طرف حکومتی کمیٹی کا یہ کہنا ہے کہ ملازمین کی من مرضی کی تنخواہیں نہیں بڑھا سکتے ۔ لیکن بیسک پے پر 25فیصد گریڈ 16 تک تنخواہ بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

    وزیردفاع کا یہ کہنا ہے کہ اگر اپنی مرضی کی تنخواہ ملازمین چاہتے ہیں تو پھر ان کو انتظار کرنا ہو گا۔

    To read in English Click Here

     

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    ایک تبصرہ شائع کریں

    Item Reviewed: حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کے لیےبنیادی تنخواہ کا 25فیصدتنخواہ بڑھانے کا اعلان Rating: 5 Reviewed By: علمی لاگ
    Scroll to Top