کیا آپ یو ٹیوبر ہیں۔یعنی یو ٹیوب پر ویڈیو بناتے ہیں تو پھر اب خوشیاں آپ کا مقدر ہیں۔
کیلیفورنیا امریکہ سے آپ کے لیے آج کی بڑی خبر آچکی ہے۔
تمام یوٹیوبر یہ خبر سن کر خوش ہو جائیں گے۔ ٹک ٹاک کے بارے میں تو سب نے سن رکھا
ہو گا اور اسی طرح یوٹیوب کے بارے میں بھی۔ تو اب بڑی خبر یہ ہے کہ ٹک ٹاک کا مقا
بلہ کر نے کی یوٹیوب نے ٹھان لی ہے۔
ٹک ٹاک ایک چینی کمپنی ہے اور بہت سارے لوگ ٹک ٹاک پر اپنی
ویڈیو شئیر کر کے مشہور ہو چکے ہیں۔ اس پر بھی لاگ اِن ہو نا پڑتا ہے اور پھر شارٹ
ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ جو ٹک ٹاک پر کام کرے اسے ٹک ٹاکر کہا جاتا ہے۔
اسی طرح یو ٹیوب جو کہ مشہور سرچ انجن گوگل کی ایک پراڈکٹ
ہے اس نے ٹک ٹاک سے بازی جیتنے کی ٹھان لی ہے۔ کیونکہ یوٹیوب پر لوگ لمبے ویڈیوز
بناتے ہیں اور اس میں بوریت بھی ہوتی ہے۔ جب کہ اس سے بچنے کے لیے شارٹ ویڈیوز کی
وجہ سے ٹک ٹاک ایشیا میں بہت مشہور ہو رہی ہے۔
اس لیے یوٹیوب نے بھی یو ٹیوب شارٹ کے نام سے ایک ایپ لانچ
کی ہے اور اس کا پہلا تجربہ بھی انڈیا میں کیا جا رہا ہے جہاں بہت سارے ٹک ٹاکر
ہیں۔ اور اس کے بعد پوری دنیا میں اس ایپ کو پھیلانے کا ارادہ بھی یو ٹیوب کا ہے۔
اب جب کہ اس یوٹیوب شارٹ کا آغاز ہو چکا ہے اور اس تھوڑے عرصے میں اس کی بہت
مقبولیت کی وجہ سے یوٹیوب مالکان بہت پر امید ہیں اور جلد از جلد اس کو پوری دنیا
تک پھلا دیں گے۔
اس لیے تمام یوٹیوبر جلدی شارٹ ویڈیوز بنا نا شروع کر دیں تا
کہ وہ زیادہ سے زیادہ رینک ہو سکیں۔
0 کمنٹس:
ایک تبصرہ شائع کریں