• تازہ ترین

    ہفتہ، 16 جنوری، 2021

    سکول تو گورنمنٹ نے پورے پاکستان میں کھولنے کا اعلان کر دیا لیکن یہ ضرور پڑھ لیں

     سکول تو گورنمنٹ نے پورے پاکستان میں کھولنے کا اعلان کر دیا لیکن یہ ضرور پڑھ لیں



    گورنمنٹ نے سکول کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔اور باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ یہ نوٹیفیکیشن 15 جنوری 2021 کو ہونے والی میٹنگ میں فیصلے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ فیڈرل ایجوکیشن منسٹر نے اس اجلاس کی صدارت کی اور اس میں تمام صوبوں کے تعلیمی وزراء اور بہت سے عہدیداران شامل تھے۔اس میں ڈاکٹر مراد راس صوبہ پنجاب کے وزیرِ تعلیم بھی شامل تھے اس کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے یہ نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

    اصل میں یہ نوٹیفیکیشن نہیں بلکہ ایک لیٹر ہے جو سیکشن آفیسر نے متعلقہ اداروں کو لکھا ہے۔ اس میں تعلیمی اداروں کی ری اوپننگ کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس میں لکھا گیا کہ 4 جنوری کو پہلی میٹنگ تمام وزرائے تعلیم کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اس اجلاس کی صدارت شفقت محمود نے کی تھی۔ اور 5 جنوری 2021 کو اس بارے میں فیڈرل ایجوکیشن نے لیٹر جاری کیا تھا۔

    اسی 5 جنوری والے فیصلوں کو مدِنظر رکھتے ہوئےسکولوں کو کووڈ 19 کے ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے کھولنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    مزید پڑھئے۔ بجٹ 2021 کب پیش ہو گا۔ بڑی خبر سرکاری ملازمین تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کی خبر سنیں گے؟

    اہم ہدایات:

    1۔ اس سے پہلے 12 ستمبر 2020 لیٹر کی روشنی میں 50٪ طلباء ایک دن اور آدھے دوسرے دن کلاسز میں حاضر ہوں گے۔

    2۔ بورڈ کے امتحانات نویں جماعت سے بارہویں تک مئی اور جون 2021 میں منعقد کرائے جائیں گے۔

    3۔ سمارٹ سلیبس کے مطابق پڑھائی کراتے ہوئے گریڈ 5 اور گریڈ 8 کے امتحانات کا فیصلہ پیک کرے گا۔

    4۔کرونا 19 سے بچنے کے لیے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی دی گئی ہدایات کی روشنی میں ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔

    5۔ سکول ٹائمنگ اسی طرح ہو گی جیسے اس سے پہلے سردیوں میں فالو کی جاتی ہے۔

    مزید پڑھیے۔پے اینڈ پنشن کمشن 2020-21 کی نئی اپ ڈیٹ بھی سامنے آگئی۔ اب تنخواہ اور پنشن کے ساتھ۔۔۔

    ان ہدایات کو غور سے پڑھ کے سب کو نتا دیں اور شئیر کریں تا کہ سب کو علم ہو جائے۔ لیٹر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    ایک تبصرہ شائع کریں

    Item Reviewed: سکول تو گورنمنٹ نے پورے پاکستان میں کھولنے کا اعلان کر دیا لیکن یہ ضرور پڑھ لیں Rating: 5 Reviewed By: علمی لاگ
    Scroll to Top