• تازہ ترین

    منگل، 26 جنوری، 2021

    شادی کی رات جب میں اندر جانے لگا تو ایک آواز نے مجھے چونکا دیا۔

    شادی کی رات جب میں اندر جانے لگا تو ایک آواز نے مجھے چونکا دیا۔ 

    imam ahmad bin hanbal advice to his son in urdu

     

    شادی کی پہلی رات تھی اور میں دلہن کے کمرے میں جانے لگا تو میرے ابو جان نے مجھے بلا لیا اور کہنے لگے۔ کہ میرے بیٹے شادی کے دن میں تمہیں کچھ نصحیتیں کرنا چا ہتا ہوں ۔ ان کو اپنے پلے باندھ لو۔

    یہ بات امام احمد بن حنبل (ر ح)اور ان کے صاحب زادے کی ہے۔ امام صاحب نے پہلی رات اپنے بیٹے کو دس نصحیتیں کیں۔ جن میں سے چند ایک کا ذکر یہاں کیا جا رہا ہے۔ اگر شادی شدہ جوڑے ان نصحیتوں کو اپنے پلے باندھ لیں تو ان کی زندگی خوشگوار گزرے گی۔

    1. عورتوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا شوہر ان سے واضح محبت کا اظہار کرے اس لیے تم سکون کی خاطر یہ ضرور کرنا اور یہ نہ سوچ لینا کہ وہ خود بخود ہی سمجھ جائے گی۔

    2.پیا ر کے اظہار میں کنجوسی مت کرنا ورنہ زندگی میں دراڑ پڑ جائے گی اور تمہاری زندگی مشکل میں پڑ جائے گی۔

    3.نہ ہی بہت سخت ہونا اور نہ ہی نرم ۔ہمیشہ اعتدال سے کام لینا۔

    4.ہمیشہ بیوی کے سامنے صاف ستھرے جانا کیونکہ تم اس چیز کو پسند کرتے ہو تو تمہاری بیوی بھی ایسے ہی چاہتی ہے لہذا اس چیز کا بہت خیا کرنا۔

    5.گھر کے معا ملات میں عورت کو آزادی دینا اور بے جا مداخلت مت کرنا۔

    6.کبھی بھی اپنے اور اس کے میکے والوں سے دور مت کرنا کیونکہ وہ ان سے لا تعلق نہیں ہو سکتی۔

    7.ٹیڑھی پسلی سے پیدا ہونا عورت کا حسن ہے لہذا نا گواری میں اس کو سیدھا کرنے سے ٹوٹ سکتی ہے۔اور بے جا بات کو نہ ماننا ورنہ مغرور ہو جائے گی۔

    مزید پڑھیے۔مغرب کے تمام مما لک میں دینِ اسلام کے فروغ کی لہر

    8.اس کی خوبیوں کی طرف دھیان دینا اور خامیوں کو پسِ پشت ڈالنا۔

    9.ایام کے اند اس سے مہربان رہنا جیسے اللہ نے اسے عبادت میں چھوٹ دے کر مہربانی کی۔کام کاج میں اس کی مدد کرنا۔

    10.آخر میں میرے بیٹے یہ تمہاری بیوی تمہارے قید میں ہے لہذا اس کے بارے میں تم سے اگلے جہان پوچھ گچھ کی جائے گی۔

    جو بھی ان نصحیتوں کو پڑھ لے وہ ثواب کی خاطر دوسروں تک پہنچائے تا کہ اس دور میں بہت میاں بیوی کے مسائل ہیں تا کہ ان سے بچا کر ہم اللہ کی خوشنودی حاصل کر سکیں۔

     

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    ایک تبصرہ شائع کریں

    Item Reviewed: شادی کی رات جب میں اندر جانے لگا تو ایک آواز نے مجھے چونکا دیا۔ Rating: 5 Reviewed By: علمی لاگ
    Scroll to Top