• تازہ ترین

    جمعرات، 7 جنوری، 2021

    وفاقی بجٹ 2021 کو دو ایڈہاک ضم کر کے 10٪ تنخواہ اور پنشن اضافے پر غور

     وفاقی بجٹ 2021 کو دو ایڈہاک ضم کر کے 10٪ تنخواہ اور پنشن اضافے پر غور

    ٖFederal Budget 2021فیڈرل بجٹ


    پے اینڈ پنشن کمشن کا اجلاس آج 7جنوری کو جمعرات 5 بجے منعقد ہوا۔ یہ غیر رسمی اجلاس ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے منعقد کرایا یعنی وزیرِ خزانہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں بہت سے اہم عہدیداروں کے ساتھ پے اینڈ پنشن کی نئی چیرمین نرگس سیٹھی بھی موجود تھیں۔

    پے اینڈ پنشن کمشن کا قیام تقریباً ایک سال پہلے کیا گیا تھا۔ لیکن اس کا کوئی خاطر خواہ فائدہ ابھی تک دیکھنے کو نہیں ملا۔ اس وقت کے چیئر مین مسٹر عبدالواجد رانا خاطر خواہ مفاد سرکاری ملازمین کو نہ دے سکے اور خود ہمت ہار گئے اور استعفیٰ دے کر اس عہدے سے رخصت ہو گئے۔

    اس کے بعد نومبر 2020 میں وزیر اعظم عمران خان نے نرگس سیٹھی کو اس عہدے پر براجمان کر دیا۔ اب ان کی چیئر مینی میں ہی پے اینڈ پنشن کمشن چل رہا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو ان کی قیادت میں بھی کوئی ملک گیر سرکاری ملازمین کو مفاد حاصل نہیں ہو سکا۔

    تا ہم آج ایک امید بند چکی ہے اس سے یہ پتا چلا ہے کہ جلد ہی اونٹ کسی کروٹ بیٹھ جائے گا اور سرکاری ملازمین بھی اس مہنگائی میں سکھ کا سانس لے سکیں گے۔آج کے ہونے والے اجلاس میں کچھ فیصلے پر غور ہوا ہے اور ان کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ٹھان لی گئی ہے۔

    سب سے بڑی بات یہ ہے کہ دو ایڈہاک ریلیف الاونس ضم کرنے کی تجویز پر غور شروع ر دیا گیا ہے ۔ جب کہ سکیل ریوائز کر نے کے بعد سکیل وائز 10 فی صد اضافہ متوقع ہے۔ امید ہے کہ اس تجویز یا اس سے بھی بہتر تجاویز پر مستقبل قریب میں غور کیا جائے گا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    ایک تبصرہ شائع کریں

    Item Reviewed: وفاقی بجٹ 2021 کو دو ایڈہاک ضم کر کے 10٪ تنخواہ اور پنشن اضافے پر غور Rating: 5 Reviewed By: علمی لاگ
    Scroll to Top