سکول اوپن ہونے کے بعد سب سے پہلا کام کیا کیا جائے گا ؟حکومت نے بتا دیا۔
آج 18 جنوری 2021 کو حکومت کی جانب سے سکول کھول دئیے گئے
ہیں۔اور تمام پرائیویٹ اور پبلک سکول بھی کھل گئے ہیں۔ یہ قانون پورے پاکستان میں
یکساں بنیادوں پر آج سے رائج ہو گیا ہے۔اب پورے پاکستان میں تعلیمی وزراء نے طلباء
اور اساتذہ کی زندگیاں بچانے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنا نے کے
لیے کہاہے۔
اس کے بعد ضلعی لیول کی انتظامیہ ایکٹو ہو چکی ہے اور تمام
افسران کو اس بارے میں تنبیہ کر دی گئی ہے کہ سکولوں میں ایس اوپیز کو چیک کیا
جائے اور ضلعی لیول پر افسران کو رپورٹ کی جائے۔
مزید پڑھیئے۔ سکول تو گورنمنٹ نے پورے پاکستان میں کھولنے کا اعلان کر دیا لیکن یہ ضرور پڑھ لیں
اس حوالے سےصوبہ بنچاب کی ضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں آ چکی
ہے اور سی ای او ایجوکیشن نے ڈپٹی ڈی اوز کو ہدایات جاری کی ہیں۔ کہ تمام سکولوں
میں وزٹ کریں اور جن سکولوں میں کووڈ 19 کے حوالے سے خیال نہیں رکھا جا رہا۔ ان کی
رپورٹ جلد کریں تا کہ ان کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔
ان افسران کو یہ رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر جمع کرانے کی
ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اور ایک پروفارمہ بھی دے دیا گیا ہے جس پر وہ آسانی سے ڈیٹا
لکھ سکیں گے اور رپورٹ بنا کر دے سکیں گے۔
0 کمنٹس:
ایک تبصرہ شائع کریں