• تازہ ترین

    اتوار، 24 جنوری، 2021

    ملک بھر میں احتجاج کریں گے اب صبر کرنا بہت مشکل ہے ۔بڑا اعلان کر دیا گیا۔

    ملک بھر میں احتجاج کریں گے اب صبر کرنا بہت مشکل ہے ۔بڑا اعلان کر دیا گیا۔ 

    Pakistani Awam & government


    لاہور :سرکاری ملازمین کے علاوہ اب دوسری عام عوام بھی مہنگائی کے اس طو فان سے تنگ آ چکی ہے ۔ لہذا پورے پاکستان میں عام عوام کے صبر کو مزید آزمایا نہیں جا سکے گا۔ اور یہ عوام جلد ہی سڑکوں پرآنے کے لیے تیار بیٹھی ہے۔پی ایف پی احتجاج کرنے پر اپنے کارکنوں کے ساتھ 31 جنوری تک پورے پاکستان میں نکل کھڑی ہو گی۔

    یہ پاکستان فلاح پارٹی کی بات ہو رہی ہے۔ جس کے اعلیٰ عہدیداروں نے پریس کانفرنس کی ہے اور کہا ہے کہ پورے پاکستان کی عوام اس مہنگائی سے تنگ آ چکی ہے اس لیے اب پہلے پورے پنجاب میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور بعد میں اس کا دائرہ کار پورے پاکستان تک پھیلا دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیے۔ کیا پاکستانی حکومت سو فیصد تنخواہ میں اضافہ کرے گی ضرور جانئیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آخر کار عوامی مارچ اسلام آباد کی طرف بھی جائے گا اور تمام سیاسی جماعتوں سے بھی تعاون کی اپیل کر رہے ہیں جس میں امید ہے کہ تاجر اور ڈرائیور (ٹرانسپورٹر ) بھی ہم سے ضرور ساتھ دیں گے اور ملک بھر میں اس تحریک کو مضبوط بنانے میں ہماراساتھ دیں گے۔

    حکمران خود تو مزے کی زندگی گزارنے میں مصروف ہیں جب کہ عام عوام بھوکی سو رہی ہے جس کا کسی کو کوئی خیال نہیں۔ اس لیے عام عوام کا مداوہ کرنا ضروری ہے ورنہ اس عوامی سمندر کو روکنا انتہائی مشکل ہو گا۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    ایک تبصرہ شائع کریں

    Item Reviewed: ملک بھر میں احتجاج کریں گے اب صبر کرنا بہت مشکل ہے ۔بڑا اعلان کر دیا گیا۔ Rating: 5 Reviewed By: علمی لاگ
    Scroll to Top