• تازہ ترین

    جمعہ، 29 جنوری، 2021

    موسم سرما کی چھٹیوں میں 15 فروری تک اضافہ کر دیا گیا۔نوٹیفیکیشن جاری

     موسم سرما کی چھٹیوں میں 15 فروری تک اضافہ کر دیا گیا۔نوٹیفیکیشن جاری

    KPK winter vacations 2021 extension


    پشاور سے آپ کے لیے تازہ ترین خبر دنیا نیوز کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کریں۔موسم سرما کی چھٹیوں کے بارے میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ نوٹیفیکیشن خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آج 29 جنوری کو نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

    آپ سب جانتے ہیں کہ کرونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے سکول بند ہیں۔ جب کہ اب سردیوں کی چھٹیاں بھی پہلے سے زیادہ دی گئی تھیں۔ لیکن اب تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیے۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کا نیا کارنامہ۔ جس سے طلباء خوش ہو گئے

    یاد رہے نویں جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک پہلے ہی یعنی 18 جنوری سے سکول اوپن ہو چکے ہیں۔ اب یہ نوٹیفیکیشن سردیوں کی چھٹیوں کی توسیع کا ہے۔ لیکن صرف پہاڑی علاقے جہاں سردی زیادہ ہوتی ہے اس جگہ یہ توسیع کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقے جہاں معمول کی سردی ہو تی ہے وہاں کرونا کی چھٹیاں ہیں اور پورے پاکستان میں کرونا کے حالات کے مطابق فیصلہ ہو گا۔ جو کہ اب تک یہی خبر ہے کہ یونیورسیٹیز اور  سکول پہلی سے آٹھویں تک یکم فروری سے کھول دیئے جائیں گے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    ایک تبصرہ شائع کریں

    Item Reviewed: موسم سرما کی چھٹیوں میں 15 فروری تک اضافہ کر دیا گیا۔نوٹیفیکیشن جاری Rating: 5 Reviewed By: علمی لاگ
    Scroll to Top