• تازہ ترین

    جمعرات، 14 جنوری، 2021

    بجٹ 2021 کب پیش ہو گا۔ بڑی خبر سرکاری ملازمین تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کی خبر سنیں گے؟

     بجٹ 2021 کب پیش ہو گا۔ بڑی خبر سرکاری ملازمین تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کی خبر سنیں گے؟



    اسلام آباد(نیوز رپورٹر) وفاقی بجٹ کب پیش ہو گا ۔اور کب سرکاری ملازمین اپنی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کی خبر سُن سکیں گے۔ یہ خبر بھی حکومت کیجانب سے دے دی گئی ہے اور پی ٹی آئی حکومت کب یہ بجٹ پیش کرے گی۔ وزارتِ خزانہ پاکستان نے مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے۔

    ان جنوری کے اوائل میں سرکاری ملازمین میں بہت زیادہ غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور اس کی وجہ پچھلے بجٹ 2020 میں بھی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ نہ ہونا ہے۔ اس لیے تمام ملازمین نے احتجاج شروع کر دیا ہے جس کا پہلا رائؤنڈ ایپکا پاکستان کی جانب سے 12 جنوری کو کیا گیا۔ جب کہ اب مہنگائی کے تناسب سے تنخواہ اور پنشن میں اضافہ اگر نہ کیا گیا تو ایپکا ایسوسی ایشن کا یہ کہنا ہے کہ بجٹ سے پہلے اضافہ ضروری ہے ورنہ جلد ہی دھرنا کا اہتمام کیا جائے گا۔

    اب اس سلسلہ میں حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ تنخواہ اور پنشن میں اضافہ اس دفعہ کیا جائے گا اور یہ اضافہ بجٹ 2021 سے پہلے نہیں بلکہ یکم جولائی سے ہی ہو گا جس کو سرکاری ملازمین نے یکسر مسترد کر دیا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بہت زیادہ مہنگائی ہو چکی ہے لہذا جلد از جلد تنخواہ اور پنشن میں کچھ فیصدی اضافہ ضروری ہے ۔

    بجٹ 2021 کا شیڈول کس کس تاریخ کو بجٹ کی تیاری کی جائے گی ۔

    15 مارچ 2021   :   اس تاریخ کو بجٹ کا اندازہ لگانا شروع کیا جائے گا جس میں وزارتِ خزانہ کا کردار ہو گا اور ریونیو کا بھی کام ہو گا کہ اس کی تیاری شروع کی جائے۔بجٹ کے اخراجات کا تخمینہ بھی لگایا جائے گا۔

    مارچ کے دوسرے ہفتے: اس ہفتے کو وزارتِ خزانہ بجٹ پیپر تیار کرے گا۔

    اپریل کا پہلا ہفتہ: وزارتِ خزانہ کمیٹی کا پہلا اجلاس بلا کر ڈیمانڈ لی جائے گی۔ اور بجٹ پیپر کابینہ کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

    اپریل کے تیسرے ہفتہ:مزید بجٹ کے اجلاس کے بعد مختلف ادارے اس میں کام کریں گے۔

    26 اپریل سے 14 مئی تک:مختلف فارمز کرنٹ بجٹ کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

    مئی کے آخر تک:بجٹ کو مکمل کیا جائے گا اور اس میں کوئی بھی تبدیلی متوقع ہوئی تو کی جائے گی۔

    بجٹ آکر کار جون کے پہلے ہفتہ کو پیش کی اجائے گا جس کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کر دیا جائے گا۔ 

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    ایک تبصرہ شائع کریں

    Item Reviewed: بجٹ 2021 کب پیش ہو گا۔ بڑی خبر سرکاری ملازمین تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کی خبر سنیں گے؟ Rating: 5 Reviewed By: علمی لاگ
    Scroll to Top