• تازہ ترین

    جمعہ، 1 جنوری، 2021

    پے اینڈ پنشن کمشن 2020-21 کی نئی اپ ڈیٹ بھی سامنے آگئی۔ اب تنخواہ اور پنشن کے ساتھ۔۔۔

     پے اینڈ پنشن کمشن 2020-21 کی نئی اپ ڈیٹ بھی سامنے آگئی۔ اب تنخواہ اور پنشن کے ساتھ۔۔۔

    pay and pension commission 2020-2021


    یکم جنوری 2021 نئے سال کے شروع میں سرکاری ملازمین کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے۔کہ چئیر پرسن نرگس سیٹھی نے مشاورت کے لیے وفاقی وزیر برائے فنانس عبدالحفیظ شیخ کو بلایا۔ انہوں نے آپس میں پنشن کے اخراجات کے علاوہ موجودہ تنخواہ اور پنشن کے نظام میں خرابیوں پر تفصیلی بات چیت کی۔وفاقی وزیر عبدالحفیظ شیخ نے موجودہ تنخواہ اور پنشن کے نظام کی اہمیت پر زور دیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور الاونسز کے بارے میں انتہائی فکر مند ہے اور بہت مربوط نظام لانے کی خواہش مند ہے۔

    مزید پڑھیئے۔ بجٹ 2021 کب پیش ہو گا۔ بڑی خبر سرکاری ملازمین تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کی خبر سنیں گے؟

    اس سے پہلے آپ کو بتا دوں کہ گزشتہ ایک سال سے یہ پے اینڈ پنشن کمشن کام کر رہا ہے۔ جب کہ کوئی نتیجہ نہ نکلنے پر چئیر پرسن تبدیل کیے جاتے رہے۔ نرگس سیٹھی کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے نومبر 2020 میں یہ زمہ داری سونپی ہے۔ اب کس حد تک یہ اس کام سے نبرد آزما ہوتی ہے آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

    اردو ٹی وی خبروں کے لیےیہاں کلک کریں۔صرف سرکاری ملازمین کے لیے

    اس سے پہلے عبدالواجد رانا کو یہ زمہ داری دی گئی تھی اور اس سلسلے میں اپریل 2020 میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔ لیکن انہوں نے اس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔



    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    ایک تبصرہ شائع کریں

    Item Reviewed: پے اینڈ پنشن کمشن 2020-21 کی نئی اپ ڈیٹ بھی سامنے آگئی۔ اب تنخواہ اور پنشن کے ساتھ۔۔۔ Rating: 5 Reviewed By: علمی لاگ
    Scroll to Top