• تازہ ترین

    بدھ، 2 دسمبر، 2020

    پے اینڈ پنشن کے بارے میں معاون خصوصی برائے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی گفتگو

     پے اینڈ پنشن کے بارے میں معاون خصوصی برائے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی گفتگو

    pay and eobi pension


    وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے پنشنرز کو نوید سناتے ہوئے کہاہے کہ جلد پی ٹی آئی کی حکومت نہ صرف سرکاری ملازمین کے لیے بلکہ ان تمام ملازمین کے لیے جو سرکاری نہیں رہے اور اب ریٹائر ہو چکے ہیں ان سب کے لیے ہماری حکومت پیکج لا رہی ہے ۔ جس سے تمام ملازمین کو گھر بیٹھے پنشن ملا کرے گی۔

    تنخواہ اور پنشن:

    تنخواہ اور پنشن کے بارے میں جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ پے اینڈ پنشن کمشن کی رپورٹ ابھی آنی ہے تو زلفی بخاری نے اس بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ جلد تمام ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ اور تمام ملازمین یہ خبر جلد سن لیں گے۔

    ای او بی آئی پنشن:

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ای او بی آئی پنشنرز ہمارے دور سے پہلے بہت کم یعنی 5800 روپے پنشن لے رہے تھے ۔ جسے ہم نے بڑحا کر 8500 کر دیا ہے ۔ اور مزید اس میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔

    دوسری حکومتوں کی طرح اس حکومت کے وزیر اور مشیر خزانہ خالی ہونے کا رونا رو رہے ہیں۔اللہ کرے ان سب کی جیبیں بھی بھر جائیں تا کہ عوام کا بھی سوچ سکیں۔


    انگریزی خبروںکے لیے کلک کریں۔ 

    مزیداردو خبروں کے لیے کلک کریں



    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    ایک تبصرہ شائع کریں

    Item Reviewed: پے اینڈ پنشن کے بارے میں معاون خصوصی برائے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی گفتگو Rating: 5 Reviewed By: علمی لاگ
    Scroll to Top