پاکستانی ملازمین کے لیے پے ایدڈ پنشن کمشن 2020
جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ بجٹ 2020 میں سرکاری
ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ نہ صرف فیڈرل گورنمنٹ نے بلکہ
صوبہ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی حکومتوں نے بھی تنخواہ اور پنشن میں
اضافہ نہیں کیا۔ اس طرح آزاد کشمیر میں بھی ایسا ہی کیا گیا۔ لیکن سندھ اور گلگت
بلتستان کی حکومتوں نے اس کے بر عکس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں خاطر
خواہ اضافہ کر کے ملازمین کو خوش کر دیا۔
مزید پڑھیے: تنخواہ اور پنشن کے بارے میں ملازمین کے لیے بڑی خبر
اس کے بعد ملازمین نے احتجاج بھی کیا لیکن ابھی
تک کوئی اضافہ دیکھنے کو نہیں ملا۔ اس سے پہلے اپریل 2020 میں پاکستانی حکومت
فنانس ڈویژن نے ایک کمشن ترتیب دیا جو 6 ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرے گا۔ ابھی تک 4
ماہ گزر چکے ہیں لیکن اس کمشن نے کسی قسم کی کوئی ابتدائی رپورٹ بھی پیش نہیں کی ۔
اس کے علاوہ حکومت چاہتی ہے کہ سب ملازمین کی
تنخواہیں بھی برابر کی جائیں۔ مختلف محکموں میں مختلف قسم کے پے پیکجز ہیں اس لیے
یہ کام بھی اسی کمشن کو سونپا گیا ہے۔
0 کمنٹس:
ایک تبصرہ شائع کریں