• تازہ ترین

    ہفتہ، 11 جنوری، 2020

    سردیوں کی چھٹیوں میں کیا اب پھر توسیع کی جاۓ گی؟ حقیقت جانئےعلمی لاگ کیساتھ

    پاکستان میں سردیوں کی چھٹیوں میں مسلسل توسیع کی جا رہی ہے اب پھر موسم کی صورتحال کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی جا رہی ہے لہذا قوی امکان ہے کہ مختلف علاقوں میں سکول کھلنے کے ساتھ ہی بارش شروع ہو جائے گی۔ اس لیے کیا اب پھر سردیوں کی چھٹیوں میں توسئیع کر دی جائے گی اور کسی کو یہبھی پتہ ہے کہ اب بچوں کی پڑھائی کے دن ہیں اور بچوں نے سالانہ امتحان 2020 میں بیٹھنا ہے کیا وہ تیاری کر پایئں گے۔
    سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع2020

    پنجاب۔ صوبہ پنجاب کی اگر بات کی جائے تو پنجاب کے سکولوں میں 20 دسمبر سے 5 جنوری تک پہلے چھٹیاں دی گئی تھیں اور پھر سردی کی وجہ سے مزید اضافہ کر دیا گیا۔ اور اب سکول 13 جنوری بروز سوموار سے کھلیں گے۔ جب کہ اگر کالجز اور یونیورسٹیز کی بات کی جائے تو ھائر ایجوکیشن نے 31 دسمر تک چھٹیاں دیں پھر چھٹیوں کو 6جنوری تک بڑھا دیا۔ لیکن سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرح مزید چھٹیاں نہ دیں۔
    خیبر پختونخواہ ۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں بھی پہلے 31 دسمبر تک چھٹیاں دی گئیں پھر ان میں 7 جنوری تک توسیع کی گئی جس کی وجہ شدید سردی اور دھند بتایا گیا۔ لیکن 7 جنوری کو مزید چھٹیاں دے دی گئیں اور کہا گیا کہ بچے شدید سردی اور دھند میں سکول نہیں آ سکیں گے لہذا سکول 13 جنوری سوموار کو کھلیں گے۔
    مزید پڑھیے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں سردیوں کی چھٹیاں 
    سندھ۔ صوبہ سندھ میں سردیوں کی چھٹیاں 31 دسمبر تک دی گئی تھیں اور اس صوبہ میں چھٹیوں میں توسیع نہیں کی گئی۔ اس میں مختلف خبروں نے گردش کی لیکن محکمہ نے ان تمام سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع کی خبروں کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ سکول یکم جنوری سے کھلیں گے اور کسی قسم کی چھٹیوں میں توسیع نہیں کی جاۓ گی۔
    بلوچستان۔ صوبہ بلوچستان کی اگر بات کی جاۓ تو بلوچستان کے سکولوں میں بھی سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع 10 
    جنوری تک کی گئی ہے اور سکول 11 جنوری سے کھلنے کا کہا گیا ہے۔ 

    اب جب کہ سردیوں کی چھٹیاں کچھ پاکستانی علاقوں میں ختم ہو چکی ہیں اور پنجاب ، کے پی کے میں 13 جنوری سے سکول کھولے جا رہے ہیں جس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جاۓ گی جب کہ والدین کا کہنا ہے کہ حکومت کو مزید توسیع سے گریز کرنا چاھیے تا کہ بچے امتحان 2020 کی تیاری کر کے اچھے طریقے سے پیپر دے سکیں۔ اب آپ کیا کہتے ہیں اس بارے میں ضرور نیچے کمنٹ کریں اور اپنے تازہ ترین گفتگو سے سب کو انفارمیشن باہم پہنچائیں۔ شکریہ
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    ایک تبصرہ شائع کریں

    Item Reviewed: سردیوں کی چھٹیوں میں کیا اب پھر توسیع کی جاۓ گی؟ حقیقت جانئےعلمی لاگ کیساتھ Rating: 5 Reviewed By: علمی لاگ
    Scroll to Top