• تازہ ترین

    اتوار، 4 فروری، 2018

    پاکستان میں استاد کی عزت و احترام

    کچھ دن پہلے گورنمنٹ کی طرف سے ایک جاری کردہ ہدایت میں حکم دیا گیا تھا فلاں نمبر سکول کی بیرونی دیوار پر آویزاں کیا جاے جس بھی کسی کو سکول سے یا اس کے ملازمین اور اساتذہ سے مسلہ ہو۔دی گی ہیلپ لائن پہ شکایت درج کروائی جاے۔۔۔۔۔۔۔۔

    اب ہر شخص کو آزادی ہے وہ آرام سے اپنے ذاتی مفادات کا بدلہ لے سکتا ہے۔

    کسی بھی استاد کو کوئی بھی آرام سے تنگ کر سکتا ہے

    اگر کسی بچے کی اصلاح کے لیے سخت الفاظ بھی استعمال ہوتے تو اساتذہ کو آسانی سے ذلیل کیا جاسکتا ہے

    کوئی بھی بھنگی ہو،لفنڈر ہو, کوئی بھی ہو ۔۔۔اساتذہ پہ نظر رکھے ہوئے ہے۔۔ہر آدمی راہ گیر آپ کا افسر بننے کا حق رکھتا ہے۔ لوگ اپنی تفریحی کے لیے اس ہیلپ لائن سے شغل میلے کے طور پر بھی آپ کے لے آسانی سے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں۔۔۔

    کیا کوئی ایسا ہیلپ لائن نمبر ہے۔؟

    جس پہ اساتذہ کو پیش آنے والے مسائل کے حل کے لے شکایت کی جا سکے۔۔۔

    مورخ لکھیں گے ایک ایسی قوم تھی۔جس میں سب سے نچلے درجے پہ اساتذہ کو رکھا گیا۔اور ان کی نوکری ان کے لیے کسی ناکردہ جرم کی سزا بنا دی گئی۔۔۔۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    ایک تبصرہ شائع کریں

    Item Reviewed: پاکستان میں استاد کی عزت و احترام Rating: 5 Reviewed By: علمی لاگ
    Scroll to Top