تعلیمی اخبارراولپنڈی ایکسپریس نیوز کے نامہ نگار نے پھر پنجاب ٹیچرز کی اپ گریڈیشن کی خبر دی ہے جس کے مطابق 3 لاکھ 80 ہزار اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
وزارت تعلیم پنجاب کے مطابق تمام سرکاری سکول اساتذہ 3 لاکھ پرائمری اور 80 ہزار ہائی کلاسز کے اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
سکیل اپ گریڈیشن کی مزید خبریں
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فوری سکیل اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ وزارت تعلیم کے مطابق سکیل اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن اس ماہ کے آخر تک جاری کر دیا جائے گا۔
اساتذہ سے اس بارے میں پوچھنے پر انہوں نے اسے ڈرامہ کہا ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ نہیں
کر رہی بلکہ صرف اخبار میں کچھ عرصہ بعد خبر آ جاتی ہے۔
0 کمنٹس:
ایک تبصرہ شائع کریں