تعلیمی اخبار : حکومت پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ای ڈی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت چھٹیوں کے بعد سکولوں کو 13 اگست کو کھولنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تمام ای ڈی اوز کو جاری کیے گئے مراسلے میں یہ ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سکول کے سر براہان 13 اگست سے بچوں کو سکول میں بلا کر یوم آزادی کی تقریبات کی تیاری کرائیں گے۔( جاری ہے)
اہم خبر: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نیوز
اس کے علاوہ 14 اگست کی شاندار تقریبات کی تصاویر بھی اعلیٰ حکام کو ای میل کرنی ہوں گی۔شجر کاری مہم کا آغاز کر کے اس کی بھی تصاویر بھیجی جائیں گی۔
جبکہ باقاعدہ کلاسز کا آغاز 15 اگست 2016 کو ہو گا۔
0 کمنٹس:
ایک تبصرہ شائع کریں