• تازہ ترین

    ہفتہ، 23 جولائی، 2016

    گرینڈ ٹیچرز الائینس پنجاب کی ایڈیشنل سیکرٹری سکولز سے ملاقات۔اہم امور پر تبادلہ خیال

     

    تعلیمی اخبار: (23-07-2016)گرینڈ ٹیچرز الائینس پنجاب کی ایڈیشنل سیکرٹری سکولز سے ملاقات مورخہ 22 جولائی 2016 کو  ہوئی۔ اس ملاقات میں بہت سے ا ہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جن میں سے چند ایک کا زکر یہاں کیا جا رہا ہے۔

     

    1. اساتذہ کے سکیل اپ گریڈیشن کی سمری پر فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اعتراضات کے بعد اب نئے ریوازڈ پے سکیلز کے مطابق پھر سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیج دی گئی ہے جس پر کام فائنل ہونے کو ہے۔ حکومت دوسرے محکموں کے ملازمین کو بھی اپ گریڈ کرے گی اس لیے تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    2. اساتذہ کی ٹرانسفر کے حوالے سے پابنڈی بھی جلد اٹھا لی جائے گی جس کے لیے سمری وزیر اعلیٰ کو بھیج دی گئی ہے۔

    3. جو سکول پالیسی کے خلاف پیف کے حولے کیےگئے انہیں دوبارہ نظر ثانی کر کے دیکھا جائے گا۔اپریل تک مزید سکول پیف کو نہیں دئیے جائیں گے اور پیف کے سکولوں کی مانیٹرنگ بھی عام گورنمنٹ سکولوں جیسی ہو گی۔  

    4. دانش اتھارٹی کو بھی مزید سکول نہیں دئیے جائیں گے۔

    5. پیف سکولز میں بھرتی کے حوالے سے بھی اساتذہ لیڈرز نے اعتراضات اٹھائے۔

    6. ای ڈی اوز کو 31 جولائی تک پے پیکج پروموشن مکمل کرنے کی ہدایات کی گئیں۔

    اس میٹنگ میں پیف اور دانش اتھارٹی کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

     

    مزید اہم خبروں کے لیے کلک کریں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    ایک تبصرہ شائع کریں

    Item Reviewed: گرینڈ ٹیچرز الائینس پنجاب کی ایڈیشنل سیکرٹری سکولز سے ملاقات۔اہم امور پر تبادلہ خیال Rating: 5 Reviewed By: علمی لاگ
    Scroll to Top